وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی  ملک عامر ڈوگر  کی ملاقات ، گزشتہ روز کے  قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی پر گفتگو کی گئی

35

اسلام آباد، 14 جنوری  (اے پی پی ): وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی  سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے   جمعہ کو  یہاں  ملاقات کی ہے ، ملاقات میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی پر گفتگو کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اہم ملکی امور اور سپلیمنٹری فنانس بل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا اور ملک عامر ڈوگر کی کوششوں کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں ممبران کی شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی پر بھی رپورٹ طلب کی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی ترقی کیلئے پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کرنے اور مؤثر قانون سازی کی اہمیت پر زور دیا۔وزیرِ اعظم نے ممبران کے حلقہ جات کے مسائل کے حل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد