وزیر قانون راجہ محمد بشارت کی زیر صدارت اجلاس ،  چیئرمین ڈرگ کورٹس کے عہدے کی شرائط ملازمت پر غور

31

لاہور، 14 جنوری(اے پی پی): وزیر قانون راجہ محمد بشارت کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، قانون، پراسکیوشن، خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی،۔اجلاس میں پنجاب کی ڈرگ کورٹس کے چیئرمین کے عہدے کی شرائط ملازمت پر غور کیا گیا۔وزیر قانون نے کہا کہ صوبے میں 6 ڈرگ کورٹس کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور میں ڈرگ کورٹس قائم کی گئیں۔انھوں نے کہا کہ ڈرگ کورٹس کے چیئرمین کی اہلیت ہائیکورٹ کے جج کے برابر ہوتی ہے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے ہی رہنمائی لیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈرگ کورٹس محکمہ پرائمری ہیلتھ کے انتظامی کنٹرول  میں  کام کرتی ہیں۔ چیئرمین ڈرگ کورٹس کی شرائط ملازمت میں ابہام دور کیا جائے گا۔

سورس:وی این ایس، لاہور