اسلام آباد،13جنوری(اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی حاجی امتیازاحمد چوہدری، امجد خان نیازی، شوکت بھٹی اور سید فیض الحسن شاہ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرگفتگو کی گئی ۔
وزیر اعظم نے عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں میں پارٹی کو سیاسی طور پر منظم اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمدعامرڈوگر بھی شریک تھے۔