وزیر اعظم کھیلوں کی ترقی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ؛ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

33

لاہور، 16جنوری  (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کھیل نے رونقیں بحال کی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کھیلوں کی ترقی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

 42ویں وزیراعظم کامیاب جوان قومی کبڈی چیمپئن 2022 کے فائنل میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جوان پروگرام کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے 12 اکیڈمیز بنائی جائیں گی اور اس کے علاوہ سکواش اور ہاکی کی پروموشن کےلئے ہائی پرفارمنس اکیڈمیز بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد میں اس پروگرام کے تحت کرکٹ ہائی پرفارمنس اکیڈمیز بھی بنائی جائیں گی تاکہ جو کھلاڑی اپنے علاقوں میں ہیں ان کو گراس روٹ سے اٹھا کر ان ہائی پرفارمنس کیمپ میں ٹرینڈ کر کے ان کو قومی اور عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا اور اس کے لیے خاص طور پر ایجوکیشن کمیشن کے اندر سپورٹس ڈویثرن قائم کردیا گیا یہاں پر آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ جتنے کھیل کے میدان70 سال کے اندر بنے تھے وہ 300 تھے پچھلے تین سالوں کے اندر اس تعداد میں 100 فیصد اضافی ہوا ہےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ، ملک کے نوجوانوں کو سپورٹس سے منسلک کررہے ہیں اور پنجاب میں کھیلوں کا بجٹ بھی 6 ارب روپے کردیا ہے ۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کرکے میدان آباد کر رہے ہیں ۔انہوں  نے  کہا کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے تیار کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ ڈرائیو کا آغاز کیا جائے گا ، تین سال میں پنجاب میں 100 فیصد میدانوں میں اضافہ ہوا انھوں نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو کبھی لیپ ٹاپ اور کبھی پیلی ٹیکسی کے جھانسے دئیے گئے مگر نوجوانوں کو کبھی کھیلوں کے ساتھ جوڑنے کی کسی حکومت نے کوشش نہیں کی جبکہ ہماری حکومت نوجوانوں کو کھیلوں سے منسلک کررہی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو مقابلے کے لیے تیار کرتے ہیں ، کبڈی کے جوان ہمارا فخر ہیں، اسی میدان میں ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی ، پاکستان میں کھیلوں کو اور کھلاڑیوں کو پوری سپورٹ کر رہے ہیں ، گراس روٹ لیول پر بچوں کو کھیلوں میں لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔قبل ازیں 42 ویں وزیراعظم کامیاب جوان قومی کبڈی چیمپئن 2022 کے تحت واپڈا اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان ہونے والا فائنل میچ 46-46 سے برابر رہا اور دونوں ٹیمیں فاتح قرار پائیں۔

سورس:وی این ایس، لاہور