لاہور، 24 جنوری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے سیکرٹری اوقاف جواد اکرم،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ دربار حضرت سید علی بن عثمان المعروف داتا گنج بخش کادورہ کیا۔
وزیر اوقاف سیدسعیدالحسن نے داتا دربار میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات اور صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کرونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر عملہ و زائرین کو ماسک کے استعمال پر سختی سے کروانے کی ہدایت بھی کی۔بعد ازاں وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ کی مزاراقدس پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھائی اورملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور وبائی امراض سے نجات کی دعا۔۔
اس موقع پرڈائریکٹر فنانس تجمل رانا،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو،مینجر شیخ جمیل، خطیب جامع مسجد داتا گنج بخش،مفتی رمضان سیالوی و دیگر افسران بھی تھے۔