وفاقی محتسب سو موٹو نوٹس لے کر شکایات کا ازالہ کرنیکی کوشش کریگا، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی پریس کانفرنس

16

اسلام آباد۔24جنوری  (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پیر کو یہاں وفاقی محتسب کے 39 ویں یو م تا سیس کے مو قع پر اپنی پہلی پر یس کا نفرنس کے دوران  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب سو موٹو نوٹس لے کر شکایات کا ازالہ کرنیکی کوشش کریگا۔

وفاقی محتسب نے کہا کہ ملک کو تر قی کی راہ پر ڈالنے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں میڈ یا کو انہیں اجا گر کر نا چا ہئے تا کہ لو گوں کو آ گا ہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی  کے خلاف سٹڈی رپورٹ تیار کر یں گے کیو نکہ وہاں اکثر غر یب لوگوں کی شکا یات ہیں، ان پر عملد رآمد کرائیں گے، ہما رے ادارے میں افسر ی نہیں چلتی، لوگ ثواب سمجھ کر کام کر تے ہیں، افسر ی کر نے والے کہیں اور چلے جائیں، جب غر یبوں کے مسا ئل حل ہو تے ہیں تو وہ بے شمار دعا ئیں دیتے ہیں۔  اعجا ز احمد قر یشی نے بتا یا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ہم نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ادارہ جاتی سطح پر شکایات کو حل کرنے کی کو شش کریں چنانچہ بیشتروفاقی اداروں نے اپنے ہاں شکایات سیل قائم کردئیے ہیں، ان اداروں میں آنے والی شکایات 30دن میں حل نہ ہوں تو وہ ایک خود کار نظام کے تحت وفاقی محتسب کے کمپیوٹر ائزڈ سسٹم پر آجاتی ہیں اور ان پر کارروائی شروع ہوجاتی ہے، اس مقصد کے لئے وفاقی حکومت کے178 اداروں کو وفاقی محتسب کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ باقی اداروں کو بھی منسلک کیا جارہا ہے۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب کی ذمہ داری لگائی کہ جیلوں کی اصلاح اور قیدیوں کو سہولیات کے حوالے سے سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو دس سہ ماہی رپورٹیں پیش کی جا چکی ہیں۔ جس سے ملک بھر کی جیلوں میں کافی بہتری آئی ہے، قیدیوں کو مفت تعلیمی سہولیا ت فراہم کی گئیں نیز ذہنی مریض قیدیوں کو عام قیدیوں سے الگ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ملک کے تمام صو بوں میں نئی جیلیں تعمیر کی گئیں تا کہ قید یوں کو بہتر سہولیا ت میسر ہوں۔ اعجاز احمد قر یشی نے بتا یا کہ ہم نے 85 لا کھ کے لگ بھگ بیرون ملک پاکستانیوں کی شکا یات کے ازالہ کے لئے ایک شکا یات کمشنر مقرر کررکھا ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی محتسب نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ون ونڈو ڈیسک قائم کر رکھے ہیں جہاں بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق با رہ اداروں کے ذمہ داران چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اورموقع پر ہی شکایات کا ازالہ کرتے ہیں۔2021 ء کے دوران بیرون ملک پا کستا نیوں کی54,352شکا یات نمٹا ئی گئیں۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ہم نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے پنشن کے کیس ایک ماہ کے اندر مکمل کئے جائیں چنانچہ اب اکثر اداروں میں ریٹائرمنٹ کے چند دن بعد ہی ملازمین کو ان کے واجبات مل جاتے ہیں، اب وفاقی محتسب کی ہدایت پر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ان کے بینک اکاونٹ میں جارہی ہے، قبل ازیں پنشن صرف نیشنل بینک میں جا تی تھی اور اس کی وصولی کے لئے انہیں ہر ماہ گھنٹوں لمبی قطاروں میں لگناپڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے 14بڑ ے شہروں میں علا قا ئی دفا تر کام کر رہے ہیں جبکہ سوات او ر گلگت  بلتستان میں عنقر یب نئے دفا تر کھو لے جا رہے ہیں۔