اسلام آباد،31جنوری (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔وزیر داخلہ شیخ رشید سے مصدق عباسی نے وزارت داخلہ میں کام کے طریقہ کار پر تبادلہء خیال کیا ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور مشیر احتساب و داخلہ نے حکومتی پالیسی پر مل کر کام کرنے پراتفاق کیا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف کارکردگی کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔
ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی موجود تھے۔











