سال بھر میں 1 لاکھ سے زائد شکایات کو رفع کیا گیا، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی پریس کانفرنس

52

اسلام آباد۔24جنوری  (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پیر کو یہاں وفاقی محتسب کے 39 ویں یو م تا سیس کے مو قع پر اپنی پہلی پر یس کا نفرنس کے دوران  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال بھر میں 1 لاکھ سے زائد شکایات کو رفع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کا عزم کررکھا ہے، وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد نہ کر نے والوں کے خلا ف کا رروائی کر یں گے، ہما رے پاس سپر یم کورٹ کے جج کا اختیار ہے، سزا بھی دے سکتے ہیں، وفاقی محتسب کا دائر ہ کار وسیع کر نے اور اس کی رٹ قا ئم کر نے کے لئے از خود نوٹس لئے جا ئیں گے اور مفا د عا مہ کے لئے پبلک مقا ما ت کے اچا نک دورے بھی کئے جا سکتے ہیں۔ وفاقی محتسب کے دائر ہ کار کو وسعت دینے کے لئے ایک ایڈ وائز ری کمیٹی بنا ئی جا ئے گی، جس میں سابق محتسب صا حبان، اعلیٰ عدالتوں کے جج، قا نون دان، میڈ یا اور سول سو سا ئٹی کے نما یاں افراد کو شا مل کیا جا ئے گا۔ لو گوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف فرا ہم کر نے کے پرو گرام کو مز ید وسعت دیں گے،   پا کستان کے 14بڑ ے شہر وں میں علا قا ئی دفا تر کام کر رہے ہیں جبکہ سوات او ر گلگت  بلتستان میں عنقر یب نئے دفا تر کھو لے جا رہے ہیں، جیلوں کی اصلاح کے لئے سفارشات پر عملدرآمد کے لئے دس سہ ماہی رپورٹیں سپریم کورٹ کو پیش کی جا چکی ہیں، وفاقی محتسب کے افسران نے ضلعوں اور تحصیلوں میں جاکر عوا م الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر8161 شکایات پر انصاف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کا عزم کررکھا ہے، وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کر نے والوں کے خلا ف کا رروائی کریں گے۔ ہما رے پا س تو ہین عدا لت کی کا رروائی کا بھی اختیار ہے۔ اس مقصد کے لئے الگ سے ایک عملد رآمد ونگ بنا یا گیا ہے۔ میں نے حال ہی میں وفاقی محتسب کی ذمہ داری سنبھا لی ہے، ادارے کو مز ید فعال بنا نے کے لئے کچھ نئے اقدامات بھی اٹھا ئیں گے جن میں از خود کا رروائی اور بعض اداروں کے اچا نک دورے بھی شا مل ہیں۔ بچوں کے خلا ف سا ئبر کرا ئمز کی روک تھام کے لئے قوا نین میں تر میم تیار کی ہیں جو قو می اسمبلی سے پاس ہو چکی ہیں، سینٹ بھی پاس کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سر کاری اداروں کی اصلاح کے لئے 28 مطا لعا تی رپورٹوں  کی سفا رشات پر عملد رآمد کرا ئیں گے۔صدر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہا نی کرا ئی ہے۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کے مسا ئل کے حل کے لئے قو می کمشنر برائے اطفال کے نام سے ادارہ کام کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ بچوں کے خلاف سا ئبر کرائمز کی روک تھام کے لئے نیشنل چلڈ رن کمیٹی کی بھی تشکیل نو  کی گئی ہے جس کا اجلا س بہت جلد بلا یا جائے گا۔