وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رہائش گاہ آمد، چیئرمین سینیٹ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

46

اسلام آباد،14جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین جمعہ کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی سالار سنجرانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دکھ اور رنج کی گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد