ٹوبہ ٹیک سنگھ؛انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑی محمد شکیل جٹ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

38

ٹوبہ ٹیک سنگھ،16 جنوری  (اے پی پی ): انٹر نیشنل قومی کبڈی ٹیم اور پاکستان آرمی کے مایہ ناز  کھلاڑی محمد شکیل جٹ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ، شکیل جٹ گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے ،نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،شکیل جٹ کو انکے آبائی گاوں 320 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سورس:وی این ایس،  ٹوبہ ٹیک سنگھ