اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پانچ سال کے اہداف کو 3 سال میں پورا کر لیا، 3 سالہ دور حکومت میں 2ہزار 32 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ 2013 سے 2018 کے دوران 947 کلومیٹر سڑکیں بنیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باوجود کم لاگت سے سڑکیں بنائی جارہی ہیں اور تمام شعبوں میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم ای بڈنگ اور ای ٹرینڈرنگ کی طرف جاچکے ہیں، 2ہزار32کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اب تک ہوچکی ہے، ہم نے سڑکیں زیادہ بنائیں جوسستی اور شفافیت کے ساتھ بنائیں۔











