پنڈی بھٹیاں،26جنوری( اے پی پی): تھانہ سٹی پولیس نے دو مختلف کارروائیاں میں ملزمان سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے۔
پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کسیسے روڈ پر ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبری HZL 156-18آرہا ہے جس کے پاس منشیات کی کافی مقدار موجود ہے جو پنڈی بھٹیاں شہر میں مختلف جگہوں پر بیچنے آرہا ہے، تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کسیسے روڈ پہ ناکہ بندی کرکہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 1500گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسری کارروائی میں ایک ملزم جو کہ کالج روڈ پرہیروئن چل پھر کر فروخت کر رہا تھا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے دولت کی حوس میں نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے تھے۔











