پی ایس ایکس میں الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کے اجرا کے اعلان کے لیے گونگ تقریب کا انعقاد

32

کراچی،17جنوری  (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)نے الفلاح کنزیومر انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈفنڈ (اے سی آئی ای ٹی ایف)کے اجرا کا اعلان کرنے کے لیے پیر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا، یہ چھٹا ای ٹی ایف ہے جس کا آغاز پی ایس ایکس میں کیا گیا ہے۔

 تقریب کے شرکا میں ایم ڈی اور سی ای او پی ایس ایکس فرخ ایچ خان، سی ای او بینک الفلاح لمیٹڈ عاطف باجوہ، الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او نبیل ملک اور تینوں اداروں کے سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان نے کہا کہ ای ٹی ایفزعالمی کیپٹل مارکیٹوں میں ایک اختراعی پروڈکٹ ہیں اور پی ایس ایکس پر چھٹے ای ٹی ایف کا درج ہونا بہت خوش آئند ہے۔ الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف پی ایس ایکس پر پہلا صارف فوکسڈ ای ٹی ایف ہے اور یہ مارکیٹ کے 13ویں انڈیکس، الفلاح کنزیومر انڈیکس کو ٹریک کرے گا۔ یہ بوربورڈ کے ای ٹی ایف شعبے میں ایک قابل قدر اضافہ ہے جو یقینی طور پر خوردہ اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا۔ میں الفلاح انویسٹمنٹ کو اس جدید نئے ای ٹی ایف کو شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ پر نئے شامل کردہ ای ٹی ایف کے آغاز کے ساتھ تجارتی دن کا آغاز کرنے کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں بروکرز اور اے ایم سیزپر زور دوں گا کہ وہ اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ای ٹی ایف کی تعلیم اور فروغ دیں۔ خاص طور پر میں بروکرز پر زور دوں گا کہ وہ اپنی سیلز ٹیموں کو تربیت دیں تاکہ وہ سرمایہ کاروں کو ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری کے فوائد کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔

بینک الفلاح لمیٹڈ کے سی ای او عاطف باجوہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کی جانب سے نئے ای ٹی ایف کا اجراء خوش آئند ہے ، بینک الفلاح اور الفلاح انویسٹمنٹ مارکیٹ میں نئی مصنوعات اور جدت لانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پی ایس ایکس میں چھٹے ای ٹی ایف کے اجرا کے موقع پر الفلاح جی ایچ پی انوسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سی ای او نبیل ملک نے کہاکہ جدید مصنوعات پیش کرنے کے لیے الفلاح انویسٹمنٹ نے الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کو ڈیزائن کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ای ٹی ایف سرمایہ کاروں کو ملک کی امید افزا ڈیموگرافکس کے لیے سرمایہ کاری کا ایک منفرد راستہ فراہم کرے گا۔ اے سی آئی- ای ٹی ایف ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو ملک میں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب سے براہ راست مستفید ہوتے ہیں جن کی اقتصادی بحالی اور جی ڈی پی کی مسلسل نمو کے نتیجے میں مزید مضبوط ہونے کی امید ہے۔ الفلاح جی ایچ پی انویسٹمنٹ کے سفر میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے، اس اضافے کے ساتھ ہم زیادہ تر پروڈکٹ کیٹیگریز میں فنڈز کا انتظام کریں گے اس طرح ہمارے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مختلف آپشنز حاصل ہوسکیں گے۔