چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے اساتذہ کو بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے تربیت دی گئی

41

ملتان، 26 جنوری (اے پی پی ):سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر اساتذہ کو بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ میں تربیت دی گئی، تربیتی ورکشاپ میں ملتان کے سرکاری سکولوں کے چالیس کے قریب مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سکول گلگشت میں کیا گیا اور تربیتی ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور  سماجی تنظیم سرچ فار جسٹس کی ٹیم نے اساتذہ کو بچوں کے حقوق و تحفظ کے بارے لیکچر دیا اور آگاہی فراہم کی۔انہوں   نے  کہا کہ سکول اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کروانے کا مقصد اساتذہ کو بچوں کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ اساتذہ طلباء و طالبات کو بچوں کے حقوق و تحفظ کے بارے معلومات و آگہی بہتر طریقے سے فراہم کر سکیں۔