چنیوٹ ، 22 جنوری (اے پی پی ): آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں،ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن(ر)بلال افتخار کے ہمراہ واٹرفلٹریشن کا افتتاح کردیا، پولیس لائن چنیوٹ پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آرپی او کو سلامی دی۔آر پی او نے آر او واٹرفلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا،واٹرفلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آر پی او نے آر آئی آفس،محرر روم کے رینوویشن ورک کا جائزہ لیااور کمروں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پولیس لائن میں میس ہال کا دورہ کیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔آرپی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد رمضان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
سوس: وی این ایس، چنیوٹ