چنیوٹ؛ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چناب کالج میں بم بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد

49

چنیوٹ،28 جنوری (اے پی پی ): پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چناب کالج میں بم بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کی   گئیں ۔ فرضی مشقوں میں ایمبولینسیز، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا۔ ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے حادثے والی جگہ پر معمولی زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا حادثے والی جگہ پر آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانے اور وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ    طاہرہ خان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو چنیوٹ کی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیورز کی تیاری کا جائزہ لینا ہے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ    طاہرہ خان نے ریسکیو آفیسرز ،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی کارکردگی کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہمہ وقت تیار ہے۔