ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا محفوظ میموریل ہسپتال (این جی او) کا دورہ ، مختلف شعبہ جات کا  معائنہ کیا

57

اوکاڑہ،21جنوری(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے جمعہ کو یہاں  محفوظ میموریل ہسپتال (این جی او) کا دورہ  کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ،میڈیکل وارڈ،میڈیسن سٹور لیبر روم،آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر محفوظ میموریل ہسپتال کے انتظامی افسران نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی اعجاز نے محفوظ میموریل ہسپتال کی جانب سے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کاوش کو سراہا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ