ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کا دورہ

42

لاہور 11جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی آبرو ایجوکیشنل آرگنائزیشن آمدسی ای او ایل ڈبلیو ایم سی مس رافعہ حیدر، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن عمران مقبول اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھےآبرو ایجوکیشن ویلفیئر آرگنائزیشن  سولڈ ویسٹ کوڑے کو استعمال میں لاکر سکولوں میں غریب بچوں کو مفت  تعلیم دے رہی ہے اس موقع پر بانی آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن مس روبینہ شکیل نے ڈی سی لاہور کو  تفصیلی بریفینگ دی ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا ڈپٹی کمشنر لاہور نے آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے گودام کا دورہ بھی کیا اور کوڑے میں سے سولڈ ویسٹ اکٹھا کرنے کے عمل کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے آبرو سکول میں بچوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پائلٹ پروجیکٹ شروع کرےگی ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے موقع پر ہی ایل ڈبلیو ایم سی اور آبرو ایجوکیشنل آرگنائزیشن کو ورکنگ پیپرز تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اس پروجیکٹ میں مارکیٹوں اور گلی محلوں میں سے کوڑے سے سولڈ ویسٹ اکٹھا کرکے فروخت کیاجائے گا اور ان پیسوں کو بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گااور اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوگیا تو بڑے پیمانے پر اس پر کام کیا جائے گاپائلٹ پروجیکٹ سے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی اور غریب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے  مواقع بھی فراہم ہونگےڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ایسی آرگنائزیشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے جو غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے کا جذبہ رکھتی ہے۔