کراچی ٹرانسفرمیشن پلان میں سو ارب روپے سے 26 کروڑ گیلن پانی کی روزانہ فراہمی کی ذمہ داری وفاق اٹھا چکا ہے ؛ وفاقی وزیر اسد عمر

17

کراچی،29جنوری  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں گرین لائن چل پڑی، سرکلر ریلوے پر چند ماہ میں کام شروع ہونے والا ہے، کراچی ٹرانسفرمیشن پلان میں سو ارب روپے سے 26 کروڑ گیلن پانی کی روزانہ فراہمی کی ذمہ داری وفاق اٹھا چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار   وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہفتہ کو صدر کوآپریٹیو مارکیٹ میں آگ سے جل جانے والی دوکانوں کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔   وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے   کہا کہ کراچی کے لئے وفاق نے گرین لائن منصوبہ دیا ، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کے فور سندھ حکومت نے شروع کیا مگر وہ نہ بناسکی،ہم اس پر اب سو فیصد رقم خرچ کریں گے، چھبیس سو کروڑ گیلن کا یہ منصوبہ وفاقی حکومت مکمل کرے گی ۔انہوں  نے  کہا کہ ہم پورے ملک کی تعمیر ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد