کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات کا حکم

41

ملتان،17جنوری(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو نادہندگان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں  اور   انہیں الٹی میٹم  دیا  کہ حکومتی واجبات کی وصولی کیلئے ریونیو افسران اپنی کارکردگی بہتر کریں۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں ڈویژنل افسران کا اجلاس  منعقد ہوا ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت وہاڑی،خانیوال اور لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

 کمشنر نے کہا کہ آبیانہ،ریونیو تاوان سمیت دیگر واجبات کی وصولی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں نکلیں اور کہا کہ صوبے بھر میں ملتان ڈویژن ریکوری میں نمایاں پوزیشن پر ہے اور  کہا اسٹامپ ڈیوٹی،رجسٹری ٹیکس پر خصوصی فوکس کیا جائے اور ڈیجیٹل گرداوری کی جلد تکمیل کیلئے ریونیو افسران متحرک ہوں۔