ملتان 04 جنوری (اے پی پی ):کمشنر نے سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا اور کمشنر نے کاشتکاروں سے ملاقات کی، مسائل دریافت کیے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام کاشتکاروں کو کھاد کی سہل فراہمی بارے کوشاں ہے اور کہا کھاد ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ڈویژن بھر میں ایک ہفتے میں 1099 چھاپے مارے گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ 5 ایف آئ آر درج، 9 افراد گرفتار، 5لاکھ32ہزار جرمانہ،7 دکانیں سر مہر کی گئیں ہیں کمشنر نے کہا کہ ڈیپ یوریا کی100, یوریا کی 17620 بوریاں قبضے میں لیکر سرکاری نرخ پر فروخت کی گئیں ہیں ۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں تمام ڈیلرز کی مکمل فزیکل ویری فکیشن کروائی گئی ہیں اور کہا 12 ڈیلرز کو بلیک لسٹ، 41 غیر فعال 4 فیک ڈیلز کی نشاندہی، کارروائی کی گئی ہیں۔











