کیری اور لوڈر کے تصادم میں سکول کے 9 بچے زخمی

58

ملتان،18 جنوری(اے پی پی):کیری اور لوڈر کے تصادم میں منگل کی صبح اڈا بنبوسن کے مقام پر کم از کم نو سکول کے بچے اس وقت شدید زخمی ہوئے جب وہ وین میں سوار ہو رہے تھے اچانک ایک لوڈنگ گاڑی  وین سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ حادثے کی  اطلاع  ملنے پر  ریسکیورز موقع پر پہنچ گئے اور زخمی طلباء کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور  انہوں نے بتایا کہ انہیں چہرے، سر، ٹانگوں، ہاتھ اور پاؤں پر چوٹیں آئیں جبکہ ان میں سے دو کی حالت مستحکم ہے۔ زخمیوں کی شناخت عامر (5) رمضان (13) ندیم (13) انیس (6)، جویریہ (15)، انیس فاطمہ (18)، آمنہ (14) جویریہ (17) اور اویس (5) کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔