اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن 2022 کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ3 برسوں میں 1 لاکھ سے زائد کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔
شہر یار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی میزبانی کی اور ان کے مسائل حل کرنے میں مدد کی۔











