افغانستان کے انسانی مسائل کا بہتر حل نکالنے کے لیے حکومت  کوشاں ہے ؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

22

اسلام آباد،06 فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے افغانستان کے انسانی مسائل کا بہتر حل نکلے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کے دورہ چین کی بہت تکلیف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم 23 مارچ کو اپنی عظیم افواج کو سلام پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر مزید انتشار کی باتیں کیں، خواب دیکھنے والے اپنی موت آپ مر رہے ہیں ۔انہوں  نےمزید  کہا کہ مختلف ممالک سے قیدیوں کی رہائی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

سورس:وی این ایس،اسلام آباد