اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر مزید انتشار کی باتیں کیں، خواب دیکھنے والے اپنی موت آپ مر رہے ہیں ؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

25

اسلام آباد،06 فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر مزید انتشار کی باتیں کیں، خواب دیکھنے والے اپنی موت آپ مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم 23 مارچ کو اپنی عظیم افواج کو سلام پیش کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کے دورہ چین کی بہت تکلیف ہے،ہماری کوشش ہے افغانستان کے انسانی مسائل کا بہتر حل نکلے۔انہوں نے کہا کہ  مختلف ممالک سے قیدیوں کی رہائی کے لئے کام کر رہے ہیں۔

سورس:وی این ایس،اسلام آباد