اوکاڑہ: تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے9جواریوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

43

اوکاڑہ،12فروری (اے پی پی): تھانہ صدر پولیس اوکاڑہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی نقد رقم اور 12عدد موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد کر لئےاور ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔