اوکاڑہ یونیورسٹی میں دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز

43

رینالہ خورد، 02 فروری(اے پی پی):اوکاڑہ یونیورسٹی  میں دو روزہ انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد زاہد بلال نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی اعزاز کا باعث ہے۔

 وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی اوکاڑہ یونیورسٹی آمد تحقیق کے لیے باب کھولے گی ،تعلیم وتحقیق مثبت معاشرتی رویوں کو جنم دیتی ہے ۔

ڈاکٹر بشریٰ حمید الرحمان نے کہا کہ  چھٹی انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔