اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ ٹولہ تیتر بٹیر کی دعوتیں اڑاتا پھر رہاہے ،عمران خان کی وجہ سے ان کی ملاقاتیں ہورہی ہیں، کبھی ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی بات ہوتی رہی، ان کا کیا مشترکہ ایجنڈا ہے، پاکستان یا عوام کے مفاد کے لئے اس میں کچھ ہے؟











