ملتان: سرائے سدھو میں سیوریج سکیم کی بہتری،ٹف ٹائلز،اور مشینری تنصیب پر ترقیاتی کام جاری ہے، سیکر ٹری ہاؤ سنگ جاوید اختر محمود

16

ملتان 07 فروری (اےپی پی): ہاؤ سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجییر نگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا سرائے سدھو اور کبیروالہ میں 4 کروڑ دس لاکھ کی لاگت سے سیوریج سکیم پر کام جاری ہے۔بہاولپور اور رحیم یار خان پی ایچ ای23نئی سکیموں کوشروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سرائے سدھو میں سیوریج سکیم کی بہتری،ٹف ٹائلز،اور مشینری تنصیب پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

   ان خیالات کا اظہار سیکر ٹری ہاؤ سنگ جاوید اختر محمود نے دورہ سرائے سدھو اور ہیڈ آفس میں پی ایچ ای کے منصوبوں بارے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا۔انھوں نے مزید کہا کہ سرائے سدھو میں جاری سیوریج سکیم سے بڑی مقدار میں آبادی مستفید ہوگی۔سکیم میں ٹف ٹائلز،ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب جاری ہے سیوریج لائن میں معیاری پائپ اور مٹیریل کا استعمال یقینی بنا یا جا رہا ہے کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور رحیم یار خان میں جاری سکیموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔۲۳ نئی سکیموں کے ٹینڈر کے بعد کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔