بہاولنگر،13فروری ( اے پی پی ): 17 ویں چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی کے حوالے سے جام گڑھ کے مقام پر میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ملکی و علاقائی فنکاروں نے گیت پیش کیے ۔ تقریب کے آغاز پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زبردست آتش بازی کی گئی جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود تھی۔
تقریب میں میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او۔ سمیت دیگر افسران اور ملک بھر سے آئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سورس: وی این ایس، بہاولنگر