بہاولنگر،19فروری (اے پی پی ): علاقہ 92 سکس آر میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے زخمی اور جاں بحق افراد کو نکال لیا ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شگفتہ اور خضر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
سورس: وی این ایس، بہاولنگر