لاہور۔5فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور کی قیادت میں گور نر ہائوس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ نر یندر مودی بھارتی گجرات کا وزیر اعلیٰ بن کر بھی بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام اور ا ن کی نسل کشی کرتا رہا ہے اور جب سے وہ بھارت کا وزیر اعظم بنا ہے بے گناہ معصوم کشمیر یوں اور بھارت کے اندر بسنے والے مسلمانوں کا قتل عام اور انکی نسل کشی رہا ہے جو سب سے بڑی دہشت گردی اور ظلم ہے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ بے گناہ کشمیر یوں کا قتل عام اور نسل کشی کو فوری طور پر بند کر کے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔