دیپالپور،27فروری(اے پی پی): پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم حافظ اطہر رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے محمد عمران ،علی حسنین اور رضوان علی کو پتنگ فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف بجرم 3/4 کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایچ او حافظ اطہر رشید کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے، ہم اس خونی کھیل کو حجرہ شاہ مقیم میں کھیلنے جانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، جو بھی پتنگ بازی کرے گا وہ قانون سے بچ نہیں سکے گا۔
سورس: وی این ایس، دیپالپور