ریسکیو 1122 مری کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی پر بہترین ریسپانس جاری رکھے ہوئے ہیں؛انچارج ایمرجنسی آفیسر

11

مری،25فروری(اے پی پی): انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 مری کے اہلکار کسی بھی ایمرجنسی پر بہترین ریسپانس جاری رکھے ہوئے ہیں ، برف میں پھنسی گاڑیوں اور فیملیز کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کا عمل جاری رکھنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم ہر ایک کال پر  متعلقہ ایریا کی ٹیمز  کو امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اداروں سے راستہ کھلوانے کیلئے کوارڈینیشن کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ تمام تر دستیاب وسائل اور مشکل صورتحال کے پیش نظر ریسکیو مری کے اہلکار ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ پٹرولنگ کا عمل جاری رکھے ہوۓ ہیں۔