رینالہ خورد11فروری(اےپی پی): پیر دی ہٹی روڈ پر چکنمبر دس ون ایل کے قریب دوریس لگاتی کاریں آپس میں ٹکراگئیں جسکے نتیجے میں تین سگے بھائی عبدائرحمان نعمان اور سفیان جانبحق ہوگئے جبکہ 6خواتین سمیت12افراد زخمی ہوگئے، دوسراحادثہ نیشنل ہائی وے رینالہ خورد بائی پاس پل جوڑیاں پرپیش آیا جہاں مرغی برائلر لیکر جانے والی ھنڈائی وین ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتے ہوئے پہلے ایک موٹر سائیکل کوکچلا اوربعدازاں مخالف سمت میں مویشی لیکر جانے والی ھنڈائی وین کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں دونوں ڈالاوینز مخالف سمت پرالٹ گئیں حادثے میں موٹر سائیکل سوارخاتون معراج بی بی سکنہ چک 39تھری آر جانبحق ہوگئی جبکہ دونوں ویگنوں میں سوارپانچ افراد زخمی ہوگیے دونوں حادثات میں زخمی ہونے والے زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ریسکیو1122نے دونوں حادثات میں جانبحق ہونے والے تین افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔