گھوٹکی،26فروری (اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے جو استقبال کیا ہے وہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہے، کچھ لوگ تحریک انصاف منشور اور عمران خان کی قیادت پر قائل نہیں تھے مگر تاریخی نے ثابت کیا انکے اندازے غلط ثابت ہوئے، آج عمران خان ملک کا منتخب وزیر اعظم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حقوق سندھ مارچ کی قیادت کرنے کے لئے گھوٹکی پہنچنے پر اپنے مختصر خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج وفاق اور صوبے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے، آج خیبرپختواہ، آزاد کشمیر گلگت بلتسان میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ آج پوچھنے آیا ہوں کیا سندھ تحریک انصاف کی حکومت بنانے کو تیار ہو، ساتھ دو گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کے حکمران بڑے ظالم ہیں، لوگوں کو دباتے ہیں جو جھکتا نہیں اسے خرید لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا اور پی ٹی آئی کی حکومت تشکیل دینا ہے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی راہنماؤں کی زیر قیادت حقوق سندھ مارچ گھوٹکی سے کراچی کی جانب روانہ ہو گیا
سورس:وی این ایس، سکھر