سکھر؛ایس ایس پی سنگھار ملک کا سٹی روہڑی سب ڈویژن کے مختلف تھانوں اور پکٹس کا اچانک دورہ

45

سکھر،02فروری(اے پی پی):ایس ایس پی سنگھار ملک نے سب سٹی اور روہڑی کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا،امن و امان کی صورتحال کو بہتر اور مستحکم کرنے کیلیے سیکیورٹی پہ تعینات اہلکاروں کو چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں، دورے کے دوران عملے سے ملے روزنامچہ حاضری رجسٹر مال خانہ و دیگر چیک کیے۔

متعلقہ ہیڈ محررز کو تھانوں کے ماحول کو بہتر بنانے اور زیرالتواء معاملات کو فوری نپٹانے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ایس ایس پی سنگھار ملک نے کہا کہ تھانے میں عملے کی حاضری کو یقنی بنایا جائے ، سائلین سے بہتر رویہ اپنانے کی ہدایات کیں۔