سکھر؛ عورت فاؤنڈیشن جزبہ پروگرام کے تحت اجلاس ،خواتین کا سیاست میں کردار اور اسکی اہمیت کے حوالے سے بتایا گیا

34

سکھر،07فروری (اے پی پی ): عورت فاؤنڈیشن جزبہ پروگرام سکھر کے تحت یوسی 1 سکھر میں پیر کو یہاں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب میں پروگرام آفیسر جزبہ غزالہ انجم اور زینت بھنبھرو نے خواتین کا سیاست میں کردار اور اسکی اہمیت کے حوالے سے بتایا کہ آبادی کا 52 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے لیکن خواتین کی نمائندگی سیاست میں نہ ہونے کے برابرہے۔ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ خواتین کو 50 فیصد سیٹیں دی جائیں تاکہ وہ سیاسی دھارے میں شامل ہو کر خواتین کی خدمت کر سکیں۔

غزالہ انجم نے مزید کہاکہ خواجہ سراؤں کو بھی پہلی مرتبہ سیاسی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ہر یوسی میں ایک سیٹ خواجہ سراؤں کی بھی مختص کی گئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔انہیں بحیثیت شہری ان کا حق دینا بڑی اہمیت کی بات ہے۔

اجلاس میں ووٹرز نیٹ ورک گروپ کی خواتین ، خواجہ سراؤں ، اقلیت اور معذور خواتین نے شرکت کی۔