سکھر،05فروری(اے پی پی )سکھربلدیہ کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم میں کشمیر ڈے کے حوالےسے تقریب کا انعقاد ،تقرہب میں مختلف اسکولوں کے طلباءو طالبات کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے ٹیبلوز اور نغمے پیش کئے۔
مرکزی تقریب کے علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری رہا،جس میں اسٹیپ فاﺅنڈیشن ، غریب عوام پارٹی اورسندھ سھارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف غریب عوام پارٹی پاکستان سکھر ضلع صدر وقار علی سومرو کی قیادت میں روہڑی سول اسپتال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
اس کے علاوہ پیرامیڈیکل اسٹاف اور اسٹیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے پریس کلب پر مظاہرے کئے گئے۔
تقریب میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ ،ڈپٹی کمشنر جاوید احمد ،ایس ایس پی سنگھار ملک ،سیاسی سماجی کارکنان ،تاجر،صحافی، شہری،افسران ،اساتذہ اور طلباءو طالبات کی بڑی تعداد نے شریک کی۔
سورس : وی این ایس،سکھر











