سکھر:آپکا ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نئے عہدے داروں کا اعلان ،اجلاس میں کلرکوں کے مسائل کے حل سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کا اظہار

32

سکھر,02فروری(اے پی پی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع سکھر کا اجلاس صوبائی صدر مقبول احمد مہر اور ضلعی صدر محمد پناہ مہر کے زیرصدارت ہوا اجلاس میں آپکا ایجوکیشن یونٹ ضلع سکھر کے نئے عہدے داران کا اعلان کیا گیا جس میں چیئرمین امیر مختیار شاہ ،صدر عبدالقیوم کھوسو،سینئر صدر زاہد حسین خالدی ،سینئر نائب صدرون غلام رسول مغل ،سینئر نائب صدر دوئم عابد علی جاگیرانی ،سینئر نائب صدر سوئم خالد نور اعوان ،جونیئر نائب صدر ون نوید احمد منگنہار ،جونیئر نائب صدر دوئم محمد وسیم کلوڑ ،جونیئر نائب صدر سوئم علی نواز چاچڑ،جنرل سیکریٹری نوید احمد چھجن ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری خان محمد میرانی ،پریس سیکریٹری نعیم اللہ شیخ ،ڈپٹی پریس سیکریٹری فائق احمد قریشی ،فنانس سیکریٹری ریاض احمد میمن اور آفیس سیکریٹری ریاض احمد بلو شامل ہیں۔

 اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر محمد مقبول مہر ،ضلعی صدر محمد پناہ میر اور آپکا ایجوکیشن یونٹ کے ضلعی صدر عبدالقیوم کھوسو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرکوں کے جائز مسائل کے حل کے جدوجہد جاری رہے گی اس حوالے سے کبھی کبھی سودے بازی نہیں کی جائے گی اور چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم اپنی جدوجہد سے کسی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔