سکھر: پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی

36

 

سکھر۔04فروری(اے پی پی): پاکستان میڈیا کونسل سکھر ڈویڑن کے زیر اہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے سکھر ڈویڑن کے صدر حاجی ریاض کھوکھر کی قیادت میں گلوبل چوک سے ریلی نکالی گئی۔شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گا۔بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی۔پاکستان ڑندہ آباد،پاک فوج ڑندہ آباد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دل ہے،کشمیروں کا لہو رنگ لائے گا کشمیر بنے گا پاکستان۔امن،سلامتی اور حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے،مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طر ف سے تلاشی اور محاصروں کی نام نہاد کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں جن کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔