پشاور، یکم فروری ( اےپی پی): معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین کی منظوری دے دی گئی۔خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن، آن لائن اجراء اور تصدیق کیلئے نظام متعارف کر دیا گیا ہے۔صوبے میں آن لائن ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین کی منظوری بھی دے دی ۔











