مظفرگڑھ؛ ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے آم کا پودا لگا کر موسم بہارکی شجرکاری مہم کا آغازکر دیا

15

 مظفرگڑھ،25فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے دفتر پولیس میں آم کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اعجاز احمد کے ہمراہ ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعا کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے  تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود جاوید، ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ نے بھی پودا لگایا