مظفرگڑھ : ڈی پی او طارق ولایت کی پولیس لائن آمد، رہائشی بیرکس کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

31

مظفر گڑھ، 12فروری( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ طارق ولایت نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا وزٹ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس کے بعد  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس لائن میں موجود دفاتر ہائے کا وزٹ کیا اور برانچ انچارجز کو ریکارڈ مینٹین کرنے اور  صفائی ستھرائی کے معاملات درست کرنے پر ہدایات جاری کیں۔دوران انسپکشن ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود جاوید،ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ تھے۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آئے ہوئے افراد سے بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر عملے کی سرزنش کی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔