ملتان، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن

48

ملتان، 12 فروری ( اےپی پی):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ۔ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک سےناردرن بائی پاس روڈ ننگانہ چوک تک روڈ کی حدود میں قائم مستقل  تجاوزات کو موقع مسمار کر دیا جبکہ روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔سیداں والا بائی پاس چوک پر غیر قانونی ویگن اسٹینڈ کو ختم کروا کے موقع پر موجود گاڑیوں کے چالان  کردیے گئے۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیداں والا بائی پاس چوک سے اعوان چوک تک روڈ کی حدود میں قائم تجاوزات کو مسمار کر کے روڈ کلیئر کروا دیا۔ آ پریشن کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ آ فاق احمد بھٹی نے کہ جبکہ ٹریفک وارڈن سلیم سکندر بمہ فورس اور ایم  ڈی اے ڈیمالیشنگ اسکواڈ ان کے ہمراہ تھے ۔