ملتان، 12 فروری (اے پی پی): آر پی او جاوید اکبر ریاض نے ہفتہ کو یہاں برانچ ہیڈز اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں دفتر کے انتظامی امور زیر بحث آئے۔
آر پی او نے کہا کہ افسران و اہلکاران کے تبادلوں پر عمل درآمد کیا جائے، 20 افسران و اہلکاران کو ریجنل آفس سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں اور
ریجنل آ فس آنے والے سائلین کے مسائل حل کریں۔
اجلاس میں اے ڈی آ ئی جی سعدیہ سعید، ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد شریک ہوئے اور اجلاس میں پی ایس او محمد یوسف بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحیم ودیگر افسران کی بھی شریک ہوئے۔
سورس: وی این ایس ،ملتان