ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا بغیر پروٹوکول اچانک سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کی انسپکشن کی

34

ملتان،06 فروری (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے گراں فروشی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بغیر پروٹوکول اچانک سبزی منڈی کا معائنہ کیا اور آلو،پیاز،ٹماٹر سمیت پھلوں کی نیلامی کی انسپکشن کی۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پرائس میکنزم پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں کو مقررہ ریٹس پر عام مارکیٹ میں سپلائی کا الٹی میٹم بھی دیا۔انہوں نے کہا مہنگائی کا جن کسی صورت بوتل سے باہر نہیں آنے دینگے ، منڈیوں سے مارکیٹ تک سپلائی میں مڈل مین کا کردار ختم کردیا ہے، شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ قابل قبول نہیں۔

انہوں نے احساس دستر خوان کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کے ہمراہ کھانا کھایا اور مسائل دریافت کئے۔

سورس: وی این ایس، ملتان