ملتان ، 12 فروری (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے نے وہاڑی چوک لینر پارک پر غیر قانونی قابضین کے خلاف مشترکہ گرینڈ آ پریش کیا ۔
ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا پارکوں اور گرین بیلٹس پر تجاوزات اور قابضین کو برداشت نہیں کریں گے ، تجاوزات کے خلاف آ پریشن بلا تفریق جاری رہےگا ۔
اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں تجاوزات کے خلاف متحرک ہے ، مستقبل میں آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔
اس موقع پر بھاری مشینری اور پولیس بھی موجود تھی ، اس کے علاوہ ایڈمنسٹریٹر پارکس شاہد کامران اور محمد اصغر بھی موجود تھے ۔
سورس : وی این ایس، ملتان