ملتان؛ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، سیمنٹ سے بنی پختہ جگہوں کو توڑ دیا گیا

54

ملتان، 08 فروری (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پی ایچ اے کا قلعہ کہنہ قاسم باغ پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن، بھاری مشینری اور افرادی قوت کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سیمنٹ سے بنی ہوئی جگہوں کو توڑا گیا جبکہ ریڑھیاں،کرسیاں اور مختلف چیزوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔

ایڈمنیسٹریٹر پارک شاہد کامران نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان اپنی پارک کی حدود میں کسی قسم کے تجاوزات کو برداشت نہیں کرے گا جبکہ  مستقبل میں بھی بلاتفریق آپریشن جاری رہے گا۔

اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر،ایڈ منیسٹریٹر پارک کامران شاہد اور محمد اصغر بھی موجود تھے۔