ملتان؛ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ،بزرگ شہریوں کیساتھ دن گزارا

60

ملتان،12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا۔انہوں نے بزرگ شہریوں کے ساتھ دن گزارا اور کھانا بھی کھایا۔

 ڈپٹی کمشنر نے بے گھر بزرگوں کے مسائل دریافت کرکے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے اولڈ ایج ہوم کی عمارت کو توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا اور کہا کہ ملحقہ سرکاری عمارت کو اولڈ ایج ہوم میں شامل کرکے استعداد بڑھائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوشل ویلفئیر کے اداروں کو مستحکم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ

شلٹر ہوم،وومن سنٹر اور دارلامان میں مثالی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

اس موقع پر ڈی او سوشل ویلفئیر محمد مزمل نے بریفنگ بھی دی۔

سورس: وی این ایس،ملتان